Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

حکومت نے دریائے سندھ کا رخ موڑنے کا فیصلہ کرلیا

دیامر بھاشا ڈیم کے منصوبے پر کام شروع کرنے کے لیے 30نومبر کو دریائے سندھ کا رخ موڑ دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق دریائے سندھ دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی جگہ سے موڑے جانے کے بعد آگے جا کر اپنے قدرتی راستے پر واپس آ جائے گا۔ تعمیراتی کام کے لیے دریا کا رخ موڑنا منصوبے کا ایک انتہائی اہم حصہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد اس میں 8.1ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہو گی، جو 12لاکھ 30ہزار ایکڑ رقبے کو سیراب کرنے کے لیے کافی ہو گا۔ اس کے علاوہ ڈیم سے 4ہزار500میگاواٹ سستی بجلی حاصل ہو گی۔ واضح رہے کہ اس منصوبے کے متاثرین کی بحالی نو کے کاموں پر ساڑھے 78ارب روپے کی رقم خرچ کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

twelve + 12 =