رجب طیب اردگان کے بعد ان کی اہلیہ بھی اہل غزہ کے لیے سرگرم

ترک صدر رجب طیب اردگان کی اہلیہ امینے اردگان نے کہا ہے کہ فلسطین پر مظالم میں اسرائیل ریڈ لائن پار کر گیا ہے۔ نیوز ویک کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے امینے اردگان کا کہنا تھا کہ ترکیہ غزہ کے مسلمانوں کے لیے امدادی کوششوں کی سربراہی کر رہا ہے۔ انہوں نے دوران گفتگو غزہ میں فوری سیز فائر کا مطالبہ کیا۔رپورٹ کے مطابق امینے اردگان فلسطینیوں کے لیے امدادی مہم میں ذاتی دلچسپی لے رہی ہے۔انہوں نے گزشتہ ہفتے استنبول میں ’یونائیٹڈ فار پیس اِن فلسطین‘ کے نام سے ایک کانفرنس کا انعقاد بھی کیا، جس کا مقصد فلسطین کے مسئلے پر بین الاقوامی یکجہتی اور تعاون حاصل کرنا تھا۔
اپنے انٹرویو میں امینے اردگان کا کہنا تھا کہ ”ترکی سیز فائر کے لیے ہر ممکن دباﺅ بروئے کار لا رہا ہے اور ہم نیٹو اتحادی ممالک سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھی اس حوالے سے اقدامات کریں۔“ واضح رہے کہ فلسطین میں اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں اب تک 15ہزار سے زائد نہتے فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 73فیصد سے زائد بچے اور خواتین شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں