صومالیہ میں سیلاب نے تباہی مچادی ، 100 افراد ہلاک

صومالیہ میں موسلادھار بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی ہے ، سیلاب سے 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت موغادیشو اور اس کے مضافات میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ریلے نے رہائشی علاقے میں داخل ہوکر ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔بارشوں اور سیلاب سے 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جن میں سے 7 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے جبکہ 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ملک کے سب سے بڑے الہدایہ کیمپ میں بھی پناہ گزینوں کے رہنے کے لیے جگہ کم پڑگئی۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث صومالیہ میں ہونے والی بارشوں کا یہ غیر متوقع اور غیر معمولی سلسلہ آئندہ برس اپریل تک جاری رہے گا اور دو ماہ بعد دوبارہ مون سون کا آغاز ہوسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں