Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

وقار ذکاءمیرے دشمن بن گئے ، مجھے مارننگ شو سے نکلوانے کی کوشش کی اور ۔۔ ندا یاسر کا حیران کن انکشاف

پاکستان کی معروف میزبان و اداکار ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ وقار ذکا ءنے اُنہیں اُن کے مارننگ شو سے نکلوانے کے لیے ٹی وی چینل مالکان کو ای میل کی تھی۔نجی ٹی وی کے مطابق ندا یاسر نے حال ہی میں پروگرام” حد کردی “میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے ایک سیگمنٹ کے دوران وقار ذکاء سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقار ذکاء میرے بہت اچھے دوست تھے لیکن بعد میں وہ میرے دشمن بن گئے۔ وقار ذکاء نے مجھے میرے مارننگ شو سے نکلوانے کے لیے میرے خلاف مہم چلائی، مجھے میزبانی سے ہٹانے کے لیے بہت کوشش کی۔ندا یاسر نے کہا کہ جب میں اور وقار ذکاء ایک ہی چینل میں کام کرتے تھے تو اُس وقت اُن کا رویہ میرے ساتھ بہت اچھا تھا، وہ میرے بہت اچھے دوست تھے لیکن پھر اُنہوں نے اُس چینل کے شو کی میزبانی چھوڑ دی۔اُنہوں نے کہا کہ ” میں نے وقار ذکا ءکو چینل سے نہیں نکلوایا تھا، میرا کوئی قصور نہیں تھا لیکن اس کے باوجود بھی وقار ذکاء نے میرے خلاف مہم چلائی اور مجھے مارننگ شو کی میزبانی سے ہٹانے کے لیے چینل کے مالکان کو ای میل کی‘‘۔ندا یاسر نے یہ بھی کہا کہ مجھے آج تک معلوم نہیں ہوا کہ میں نے وقار ذکاء کا کیا بگاڑا ہے لیکن وہ میرے دشمن بن گئے۔اس سے قبل ندا یاسر نے اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی تھی جس میں اُنہوں نے انکشاف کیا تھا کہ فہد مصطفیٰ کے ساتھ ہماری خاندانی دشمنی ہے، اسی وجہ سے وہ میرے شو میں نہیں آتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

18 + eight =