سونا سستا ہو گیا

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی کا رجحان ہے،سونے فی تولہ قیمت میں 2 سو روپے کی معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں 24قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 500 روپے ہوگئی،جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 97 ہزار 542 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ84 ہزار 757 روپے پر ہے جبکہ 22 قیراط سونے کے نرخ 1 لاکھ 69 ہزار 360 روپے ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ،جہاں سونے کی موجودہ قیمت2 ہزار2 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں