Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

اداکارہ سجل علی نے شادی کا مشورہ دینے والے مداح کو دلچسپ جواب دیدیا

بین الاقوامی شہرت رکھنے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی نے شادی کا مشورہ دینے والے مداح کو زبردست جواب دیدیا تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں اداکارہ کی جانب سے شادی کا کہنے والے سوشل میڈیا صارف کو جواب دیا گیا ہے۔سجل علی نے گزشتہ شب ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس پر صارفین نے کئی طرح کے تبصرے کیے، ان ہی میں سے ایک صارف نے سجل کی پوسٹ پر لکھا ‘شادی کرلو اب قیامت قریب ہے’۔اداکارہ کی جانب سے صارف کو اس مشورے کا جواب دینا مناسب سمجھا گیا اور انہوں نے کہا ‘شادی کا قیامت سے کیا تعلق ہے میرے بھائی؟’

واضح رہے کہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کی شادی مارچ 2020 میں ہوئی تھی۔بعدازاں 2022 میں خبریں سامنے آئیں کہ سجل اور احد کے درمیان طلاق ہوچکی ہے لیکن ان افواہوں پر دونوں اداکاروں کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا، نہ ہی سجل اور نہ ہی احد رضا میر نے ان خبروں کی تصدیق یا تردید کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

13 + four =