لاہور میں میڈیکل کی طالبہ کا قتل، مدعی پارٹی نے صلح کرلی

لاہور کے علاقے چوہنگ میں میڈیکل کی طالبہ کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ مدعی پارٹی نے صلح کرلی،مدعی پارٹی کاکہناہے کہ ملزمان کیخلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتے۔دوسری جانب مدعی کے عدالت میں بیان دینے سے قبل ہی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے مقدمے میں دفعہ 311لگا دی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہاکہ اگر مدعی صلح کا بیان دیدے تو ریاست مقدمے کی مدعی ہو گئی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کاکہناہے کہ ملزمان سے برآمد اسلحہ فرانزک لیب میں بھجوا دیا گیا ہے،میڈیکل طالبہ قتل کیس کی میرٹ پر تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں