190ملین پاؤنڈز سکینڈل کیس میں نیب کی چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستردکردی گئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جوڈیشل کر دیاگیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف 190ملین پاؤنڈز سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹرسردار مظفر عباسی کی سربراہی میں 5رکنی ٹیم بھی عدالت میں پیش ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ان کی اہلیہ، وکلا اور ان کی بہنیں عدالت میں پیش ہوئیں،نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نیب کی استدعا مسترد کردی اورچیئرمین پی ٹی آئی کو جوڈیشل کرنےکا حکم جاری کردیا۔
