بغیر لائسنس گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والے رعایت کے مستحق نہیں،سی ٹی او

چیف ٹریفک آفیسر کاکہناہے کہ بغیر لائسنس گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والے رعایت کے مستحق نہیں،کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹر سائیکل دینے والے بھی معافی مستحق نہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سی ٹی او کاکہنا ہے کہ کم عمر اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 9دن میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 4ہزار 448ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے، ان کاکہناتھا کہ کریمنل ریکارڈ بننے سے سرکاری نوری اور ویزا حصول میں مشکلات آ سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں