ایپل نے گوگل کا تیار کردہ میسجنگ سٹینڈرڈ اپنانے کا فیصلہ کرلیا

ایپل نے آئی فون اور اینڈرائیڈ فونز کے درمیان ٹیکسٹ میسجنگ کو آسان بنانے کے لیے گوگل کا تیار کردہ میسجنگ سٹینڈرڈ اپنانے کا فیصلہ کرلیا۔ بلومبرگ کے مطابق گوگل کی طرف سے کئی سالوں سے ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس کی جگہ نئے میسجنگ پروٹوکول ’رچ کمیونیکیشن سروسز‘ (آر سی ایس)کو لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔تاہم ایپل کمپنی اب تک اس نئے میسجنگ پروٹوکول کو اپنانے سے گریز کر رہی تھی اور اپنی تمام تر توجہ آئی میسج پر ہی مرکوز کر رکھی تھی، جس کے سبب اینڈرائیڈ فونز سے آئی فون صارفین کو بھیجے جانے والے ٹیکسٹ میسجز گرین ببل میں نظر آتے تھے۔اب ایپل کی طرف سے آر سی ایس کو اپنانے کا فیصلہ کرنے کے بعد صارفین کی یہ مشکل حل ہوتی نظر آ رہی ہے۔ایپل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ آر سی ایس کو اپنانے کے باوجود اپنا آئی میسج بھی برقرار رکھے گی۔ شاہد خاقان عباسی کی بیرون ملک دوروں کی درخواست مسترد
واضح رہے کہ آر سی ایس ایک ایسا میسجنگ پروٹوکول ہے جو مختلف پلیٹ فارمز کے مختلف فیچرز کو سپورٹ کرتا ہے۔مثال کے طور پر صارفین آر سی ایس پروٹوکول میں موبائل نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ وائی فائی کے ذریعے بھی پیغامات بھیج سکتے ہیں اور صرف ٹیکسٹ کی بجائے بڑی ویڈیوز اور تصاویر بھی ایک دوسرے کو بھیج سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اس سے گروپ چیٹس اور ریڈر ریسیپٹ جیسے فیچرز بھی ٹیکسٹ میسجنگ کا حصہ بن جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں