ڈکیتی کیلئے گھر میں گھسنے والا ڈاکو جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

نارتھ ناظم آباد کے گھر میں گھسنے والے 2 ڈاکوؤں پر مالک مکان نے فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد شپ اونر کالج کے قریب 2 ڈاکو گھر میں واردات کی نیت سے داخل ہوئے،گھر کے عقب میں سکول ہے اور دوسری طرف مالک مکان فیملی کے ساتھ رہائش پزیر تھا، ملزمان کو دیکھ کر گھر کے افراد نے شور مچادیا تو گھر کے مالک نے ملزمان پر فائرنگ کردی جس سے ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش اور زخمی ڈاکو کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت اشتیاق اور زخمی کی رضوان کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ نہیں ملا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں