کراچی میں لیاری گینگ وار کے خطرناک کارندے میر بخش دستی کو گرفتار کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کےمطابق سی ٹی ڈی انچارج خرم وارث نے بتایا کہ ملزم میربخش دستی مفرور تھا تاہم اسے حراست میں لے لیا، اس کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم پولیس مقابلوں سمیت مقدمات میں مطلوب تھا، ماربل کے تاجر اور ہوٹل مالکان سے بھتہ وصول کرتا تھا۔ پاک کالونی، کلا کوٹ، چاکیواڑہ اور دیگر تھانوں میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ انچارچ سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ ملزم اپنے بھائی روحان کو بھی گولی مارکر فرار ہو گیا تھا۔
