آئس لینڈ کی چیمپئنز ٹرافی کیلئے آئی سی سی کو کی گئی درخواست انٹرنیٹ پر وائرل

کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان کو آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی نہیں دی جائے گی جس کے بعد آئس لینڈ کرکٹ نے ٹورنامنٹ میزبانی میں دلچسپی ظاہر کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق آئس لینڈ کرکٹ نے سوشل میڈیا پر چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ایک مزاحیہ پوسٹ میں کہا کہ بھارت کے سفر نہ کرنے کے موقف کی وجہ سے پاکستان کو میزبانی کے حقوق سے محروم ہونا پڑ رہا ہے۔اپنی ٹویٹ میں آئس لینڈ کرکٹ نے لکھا کہ بھارت اور پاکستان نے سیاسی کشیدگی کی وجہ سے تقریبا ایک دہائی سے دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی اور متعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ٹورنامنٹ کو دبئی منتقل کیا جاسکتا ہے۔آئس لینڈ کرکٹ نے ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لئے اپنے مشکل موسمی حالات اور معیاری کرکٹ گراؤنڈز کی کمی کے بارے میں کرکٹ کونسل کے چیئرمین کریگ بارکلے کو خط لکھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں