Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

سگے بھائی کو گاڑی سے روند کر ہلاک کرنے والے کو سزائے موت

سگے بھائی کو گاڑی سے روند کر ہلاک کرنے والے سعودی شہری کوعدالت کے حکم پر سزائے موت دی گئی ہے۔
سعودی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا ’سعودی شہری سلطان بن شبیب المسعری الدوسری نے اپنے سگے بھائی شتوی کو جان بوجھ کر گاڑی سے روندا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا۔ قتل کا الزام ثابت ہونے پر سعودی شہری کو موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ اپیل کورٹ اور اس کے بعد سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلے کی توثیق کی تھی۔
ایوان شاہی نےعدالتی فیصلے پرعمل درآمد کا حکم جاری کیا تھا جسے منگل کو ریاض میں نافذ کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں