پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان شعیب شاہین نے کہا ہے کہ فی الحال نئے پارٹی چیئرمین کا نام فائنل نہیں ہوا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں شعیب شاہین نے کہا کہ نئے پارٹی چیئرمین کے نام پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔عمران خان سے ملاقات کے بعد نئے پارٹی چیئرمین کے نام کا فیصلہ ہوگا۔توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آئے تو پھر پارٹی چیئرمین کا فیصلہ ہوگا۔پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر خان نے بھی پی ٹی آئی کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے معاملے پر جیو نیوز سے گفتگو کی۔ان کا کہنا تھا کہ نیا پارٹی چیئرمین منتخب کرنے کا فیصلہ جمعہ کو ہوگا، ابھی تک پی ٹی آئی کے چیئرمین سے متعلق فیصلہ نہیں ہوا۔
