نامعلوم کار سوار 6 سالہ بچےکی لاش جناح ہسپتال کے باہر چھوڑ کر فرار

نامعلوم کارسوار6 سالہ بچے کی لاش ہسپتال کے باہر چھوڑ کر فرار ہوگئے، جس کے سر اور چہرے پر زخموں کے نشان واضح ہیں، عینی شاہدین کے مطابق ہنڈا سوک کار میں 2 افراد سوار تھے۔ کراچی جناح ہسپتال کے باہر نامعلوم افراد 6 سالہ بچے کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے، کار ڈرائیور نے بوکھلاہٹ میں ہسپتال کے سیکیورٹی گارڈ کو بھی روند ڈالا۔عینی شاہدین کے مطابق ہنڈا سوک کار میں 2 افراد سوار تھے، جنہوں نے بچے کی لاش پھینکی اور فرار ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، اور شواہد جمع کرنا شروع کردیے۔پولیس کے مطابق جاں بحق بچے کے سر اور چہرے پر زخموں کے نشان واضح ہیں، ہسپتال کے سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ لے رہے ہیں، اور واقعے کے حوالے سے تفتیش کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں