Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

بیوی نے غیر ازدواجی تعلقات پر شوہر کو بالکونی سے نیچے پھینک دیا

ترکیہ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو غیر ازدواجی تعلقات رکھنے پر بالکونی سے نیچے پھینک دیا اور پھر چھری کے وار کرکے قتل کرنے کی کوشش بھی کی۔عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ترکیہ کی ریاست بورصہ میں پیش آیا۔ شوہر کو اہل محلہ نے نہایت زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا۔ جن کے سر، پاؤں اور ہاتھوں پر گہرے زخم آئے ہیں تاہم حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق شوہر کو ہسپتال لانے والوں نے بتایا کہ پہلے ان کے فلیٹ سے جھگڑنے کی آوازیں آرہی تھیں اور پھر کسی کے گرنے کے زور دار آواز آئی۔ باہر دیکھا تو شوہر نیچے زمین پر گرا ہوا تھا۔اس سے پہلے کے کوئی مدد کو پہنچتا بیوی چھری لے کر نیچے آگئی اور شوہر کو مارنے کی کوشش کی تاہم اس وقت تک وہاں پہنچنے والے ہمسائیوں نے بچالیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں