لاہور( سٹار ایشیا نیوز )سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کےخلاف اینٹی کرپشن میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوکر نئے مقدمےمیں بھی عبوری ضمانت حاصل کرلی، عدالت نے11مئی تک اینٹی کرپشن کو پرویز الٰہی کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔
اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الہٰی کو پچاس ہزار روپے کےضمانتی مچلکےجمع کروانے کا حکم دےدیا۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کا ویزا، پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
خیال رہےکہ اس سے قبل لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نےکرپشن کیس میں چوہدری پرویزالہٰی اور ان کے بیٹے، بہوؤں سمیت سات افراد کی عبوری ضمانت میں پانچ مئی تک توسیع کردی ہے۔