حماس غزہ جنگ میں مزید 4 روزہ توسیع کیلئے تیار ہوگیا۔ اس حوالے سے حماس کے قریبی ذرائع نے خبر ایجنسی سے گفتگو کی۔حماس کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس نے ثالثوں کو مطلع کر دیا ہے کہ وہ 4 دن کے لیے جنگ بندی میں توسیع کرنے کے لیے تیار ہے۔اس دوران یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ پہلے سے طے شدہ معاہدے کے مطابق ہوگا۔جس کے تحت یومیہ 30 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں 10 اسرائیلی یرغمالی رہا کئے جائیں گے۔
