آسٹریلیا کے ساتھ 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا روانہ ہو گئی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم براستہ یو اے ای آسٹریلیا جائے گی، دورہ آسٹریلیا کے دوران پاکستان کی ٹیم 3 ٹیسٹ میچز کے علاوہ آسٹریلین پرائم منسٹر الیون کے ساتھ 4 روزہ میچ کھیلے گی جو 6 دسمبر سے 9 دسمبر تک شیڈول ہے۔ پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے 18 دسمبر تک پرتھ سٹیڈیم، دوسرا میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر کو میلبورن کرکٹ سٹیڈیم اور تیسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے 7 جنوری تک سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ، پاکستان ٹیم روانگیپاکستان ٹیم نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے ایئرپورٹ کے لیے روانہ قومی اسکواڈ کچھ دیر بعد براستہ دبئی سڈنی کے لیے روانہ ہو گاقومی اسکواڈ سڈنی سے کینبرا پہنچے گاپاکستان ٹیم کا کینبرا میں 6 سے 9 دسمبر تک پرائم منسٹر الیون کے خلاف فرسٹ کلاس میچ… pic.twitter.com/k4tb2hyV6C
— Abbas Shabbir (@Abbasshabbir72) November 29, 2023
ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ مجھ پر کپتانی کا دباؤ نہیں، کوشش ہو گی دورہ آسٹریلیا سے پاکستان کیلئے اچھا رزلٹ لائیں، سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔