راجن پور( سٹار ایشیا نیوز )کچے کےعلاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن آج 21ویں روز بھی جاری ہے۔
ڈی پی او کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،کچہ میانوالی اور چک بیلےشاہ میں پولیس کےتازہ دم دستے پہنچ گئےہیں۔
انہوں نےکہاکہ پولیس کی ڈاکوؤں کےٹھکانوں کیجانب پیش قدمی جاری ہے، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،پولیس نےڈاکوؤں کی متعدد کمین گاہیں تباہ کردیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ اب تک چار ڈاکو ہلاک اور 20سہولت کاروں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکن بولر نے ٹیسٹ کرکٹ کا 71 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
ڈی پی او نے کہاکہ ڈاکوؤں سےکچے کا ہزاروں ایکڑ رقبہ کلیئر کروا لیاگیا ہے اور پولیس چوکیاں قائم کردی گئی ہیں۔