بجلی گرنے سے پہلے ہی پتہ چل جائے گا، چین نے پاکستان کو جدید آلات تحفے میں دیدیئے

چین نے آسمانی بجلی گرنے سے پہلے پتہ چلانے والے آلات پاکستان کو تحفے میں دے دیئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ان جدید موسمیاتی آلات کی تعداد 25 اور ان کی مالیت 10 لاکھ ڈالر بتائی گئی ہے۔ یہ آلات آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں اور نقصانات روکنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ڈی جی محکمہ موسمیات مہر صاحب زاد خان نے بتایا کہ چین نے پاکستان کو بلا معاوضہ مذکورہ ڈیٹکٹرز دیئے ہیں ۔ پورے ملک میں موسمیاتی ڈیٹکٹر نصب کر رہے ہیں۔ چین سے 14 ہزار کلو میٹر رینج والا راڈار بھی حاصل کریں گے۔واضح رہے کہ ان ڈیٹیکٹرز سے پورے ملک خصوصا تھرپارکر میں ہونے والے نقصانات سے بچاؤ ممکن ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں