بیٹا مکان پر قبضے کیلئے مارتا پیٹتا ہے، بزرگ شہری تھانے پہنچ گیا

اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں بزرگ شہری نے تھانے پہنچ بیٹے کے خلاف تشدد کی شکایت درج کروا دی۔نجی ٹی وی کےمطابق تھانہ نصیر آباد میں درج ہونے والی رپورٹ میں بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ بیٹا میرے مکان پر قبضہ کرنا ہے، میرے انکار پر مجھے تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں