Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

متحدہ عرب امارات میں رواں سال کے آخری ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کر دی گئیں

متحدہ عرب امارات میں رواں سال کے آخری ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کر دی گئیں۔نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق سپر 98پٹرول کی قیمت 3.03درہم (تقریباً 235روپے) فی لیٹر سے کم کرکے 2.96درہم (تقریباً 229روپے) فی لیٹر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح سپیشل 95پیٹرول کی قیمت 2.92درہم (تقریباً226روپے) سے کم کرکے 2.85درہم (تقریباً 221روپے)، ای پلس 91پیٹرول کی قیمت 2.85درہم (تقریباً 221روپے ) سے کم کرکے 2.77درہم (تقریباً 215روپے) اور ڈیزل کی قیمت 3.42درہم (تقریباً 265روپے) سے کم کرکے 3.19درہم (تقریباً 247روپے) فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ان قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ جنوری 2023ءمیں متحدہ عرب امارات میں سپر 98کی قیمت 2.78درہم (تقریباً 215روپے) فی لیٹر تھی۔اکتوبر کے مہینے میں سپر 98پیٹرول کی قیمت سال بھر میں سب سے زیادہ 3.44درہم (تقریباً 267روپے) فی لیٹر رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں