جناح ہسپتال میں بچے کی لاش لانے والے دونوں افراد کا سراغ مل گیا، زیادتی کس نے کی؟ اہم انکشاف

کراچی کے جناح ہسپتال میں 8 سالہ لڑکے کی لاش چھوڑ کر جانے والے 2 افراد کا پولیس نے سراغ لگا لیا، زیادتی کس نے کی اس حوالے سے اہم انکشاف سامنے آ گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے پتہ چلا کہ 8 سالہ لڑکے کی موت ٹریفک حادثہ تھی، گاڑی کے ڈرائیور سمیت دونوں افراد بچے کی لاش ہسپتال لائے اور وہیں چھوڑ کر چلے گئے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہےکہ بچے کی لاش اہلخانہ لے کر لودھراں چلے گئے اور کسی قانونی کارروائی سے انکار کر دیا۔ڈی آئی جی اسد رضا نے مزید بتایا کہ بچے کے ساتھ زیادتی ماضی میں کی گئی، ڈی این اے رپورٹ سامنے آنے پر ملزمان کو پکڑا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں