ادارہ شماریات نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی

ادارہ شماریات نے اشیا ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق گھی، چینی اور چکن کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ۔ ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں0.23 فیصد کی کمی ہوئی ہے جبکہ ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح41.05 فیصد پر آگئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں13 اشیاء مہنگی ہوئی ، 14 اشیاء سستی ہوئیں،جبکہ 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔حالیہ ہفتے میں پیاز 22 روپے68 پیسے فی کلو،کیلے 2 روپے 97 پیسے فی درجن,لہسن 13روپے 49 پیسے فی کلو ،دال چنا 2 روپے 52 پیسے دال اورماش 4 روپے 49 پیسے مہنگے ہوئے جبکہ انڈے, چاول, مٹن اور بیف بھی مہنگا ہوا ۔ اس کے علاوہ حالیہ ہفتے میں ٹماٹر28 روپے 5 پیسے، آلو 5 روپے67 پیسے فی کلو سستے ہوئے،چکن 13روپے29 پیسے,چینی 2 روپے 75 پیسے فی کلو،آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 10 روپے 96 پیسے سستا ہوا، جبکہ ایل پی جی,گھی,دال مونگ,دودھ, دہی بھی سستی ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں