نہتے فلسطینیوں پر دوبارہ بمباری پر سخت مایوسی ہوئی،پاکستان نے عالمی برادری سےغزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

پاکستان نےنہتے فلسطینیوں پر دوبارہ بمباری پر سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ہے ۔”جیو نیوز ” کے مطابق ہفتہ وار بریفنگ میں فلسطین کی صورتحال پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو نہتے فلسطینیوں پر دوبارہ بمباری کے آغاز پر سخت مایوسی ہوئی ، پاکستان مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے، عالمی برادری فلسطینیوں پر جاری بمباری روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔ اسرائیل کی جانب سےجاری جنگی جرائم پر دنیا کو بات کرنی چاہیے، اسرائیل کی جانب سے ہسپتالوں، عبادت گاہوں اور تعلیمی اداروں پر حملے کیے گئے، پاکستان اسرائیل کے طبی مراکز پرحملوں کی بھی عالمی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ورلڈکپ کے دوران خوشی منانے والے کشمیری نوجوانوں کوگرفتارکیا گیا، نہتےکشمیر یوں پر بھارتی مظالم جاری ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی بند کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں