Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کے بیان پر والد کی حالت غیر ہوگئی

پسند کی شادی کرنے والی خاتون نے لاہور ہائی کورٹ میں شوہر کے ساتھ جانے کا بیان دے دیا جسے سن کر والد کی حالت بگڑ گئی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ملک شہزاد نے ولید احمد نامی شہری کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اوکاڑہ میں بیٹی کو بااثر افراد نے اغوا کر لیا ہے لہذا عدالت بیٹی کو بازیاب کروا کے حوالے کرنے کا حکم دے۔ پسند کی شادی کرنے والی خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ میری شادی ہو چکی ہے، اس لئے شوہر کے ساتھ جانا چاہتی ہوں۔دوران سماعت بیٹی کا بیان سن کر والد کو غشی کے دورے پڑ گئے جس کے باعث ریسکیو کو عدالت بلا کر ولید احمد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ عدالت نے خاتون کے بیان پر اسے شوہر کے ہمراہ جانے کی اجازت دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

fifteen − 2 =