کراچی جانیوالی طلبا ء کی بس کو حادثہ، کئی زخمی

عمرکوٹ سے کراچی جانےوالی ٹوور بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 25سےزائد طالب علم زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق حادثے کا شکار ہونیوالی بس میں سوار طلبہ سیروتفریح کےلیےکراچی جارہے تھے اور عمرکوٹ میرپورخاص مین شاہراہ پر صوفی فقیر کےمقام حادثہ پیش آگیا. بس میں سوار ایک طالبعلم کا کہنا ہے کہ صبح صبح دھند میں بس ڈرائیور کو فون کال آئی تھی اور اٹینڈ کرنے کی کوشش کے دوران نیچے گرگیا جسے اُٹھانے کے لیے جیسے ہی وہ نیچےجھکا تو سٹیرنگ مڑ گیااور بس الٹ گئی۔ زخمیوں کی عمریں 12 سے 25 سالوں کے درمیان ہیں جو چھٹی سے دسویں جماعت کےطالبعلم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں