معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر اس وقت لندن میں ہیں جہاں سے انھوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔لندن سے ہانیہ عامر نے اپنی جو تصاویر شیئر کیں ان میں مداحوں نے ایک تبدیلی کو محسوس کیا۔ اداکارہ کے بازو پر The Powerpuff Girls کے ایک کردار Bubbles کا ٹیٹو بنا ہوا تھا۔ٹیٹو بنوانے کے حوالے سے ان کے مداح ہمیشہ سے تقسیم نظر آئے ہیں کچھ ستائش میں تعریفوں کے پل باندھتے ہیں تو کسی کو اپنی پسندیدہ اداکارہ کا یہ انداز بالکل نہیں بھاتا۔جیسے ہی انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے تصاویر شیئر کیں، کمنٹس کا تانتا بندھ گیا اور اداکارہ کے بازو پر بنے ٹیٹو پر بحث شروع ہوگئی ۔کمنٹس میں کچھ صارفین نے ہانیہ عامر کے حق میں بھی کمنٹس کیے اور ناراض مداحوں کو اداکارہ کی پسند اور ناپسند کے احترام کا درس دے ڈالا۔
https://www.instagram.com/p/C0LLkFgIz4v/?igshid=NTc4MTIwNjQ2YQ==
