دنگل گرل ’فاطمہ ثنا شیخ‘ کا نشے میں دھت امیر لڑکی کے ہاتھوں شرمناک سلوک کا نشانہ بننے کا انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ عرف دنگل گرل نے خود کے ساتھ پیش آنے والے برے رویے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران فاطمہ ثنا شیخ نے اپنے ماضی کا واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مراعات یافتہ امیر لڑکی نے ان کے سامنے اپنے بالوں، چہرے اور ظاہری خوبصورتی پر بات کر کے انہیں رلا دیا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایک دوست کی پارٹی میں گئی تھیں جہاں لوگوں کے بارے میں وہ زیادہ نہیں جانتی تھیں، پارٹی کے دوران اچانک ایک لڑکی نے ان سے بدتمیزی سے بات کرنا شروع کر دی، وہ لڑکی نشے میں دھت تھی، اس لڑکی نے مجھ میں خامیاں اور اپنی تعریفیں کرنا شروع کر دیں۔اداکارہ کا انٹرویو کے دوران یہ بھی کہنا تھا کہ اکثر اوقات لوگ دوسروں کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے لیے شراب کو بہانے کے طور پر استعمال کرتے ہیں، اس لڑکی نے مجھے کہا کہ میں پارٹی میں فٹ نہیں آ رہی، میری کلاس پارٹیوں میں جانے کے قابل نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں