آسٹریلیا دورے پر جانے والی پاکستانی ٹیم کے ساتھ ایسا شرمناک سلوک کہ پاکستانیوں کو شدید غصہ آ جائے گا

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کے بعد دورہ آسٹریلیا کیلئے دارالحکومت کینبرا پہنچ گئی ہے جہاں ان کے ساتھ ایسا شرمناک سلوک کیا گیا کہ جان کر پاکستانی شائقین کرکٹ کو بھی شدید غصہ آئے گا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم شان مسعود کی قیادت میں سڈنی پہنچی جہاں سے کینبرا تک کا سفر کیا گیا ، قومی ٹیم دو دسمبر کو آرام کرنے کے بعد تین دسمبر سے اپنا ٹریننگ سیشن شروع کر ے گی لیکن سڈنی کے انٹرنیشنل ٹرمینل سے لوکل ٹرمینل تک کھلاڑیوں کے سامن کی منتقلی کے انتظامات نہ ہونے کا واقع پیش آیا ہے ، قومی ٹیم کے کھلاڑی ٹرک میں سے اپنا سامان خود لوڈ کر رہے ہیں ۔تصویر میں محمد رضوان، وسیم جونیئر اور کوچنگ اسٹاف سامان کو ٹرک میں خود لوڈ کرتے دکھائی دے رہے ہیں، ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ کی طرف سے ناقص انتظامات پر کھلاڑیوں نے برا منایا، کرکٹ آسٹریلیا اور پی سی بی کے لائزون آفیسر کی طرف سے پاکستانی ٹیم کے لئے انتظامات نہ ہونے کے برابرتھے ،ٹیم مینجر نے کھلاڑیوں کے سامان کے لوڈنگ اور آف لوڈنگ کے لئے اسٹاف ہائر کرنے سے گریز کیا۔پاکستان ملک میں دورے پر آپنے والی ہر غیر ملکی ٹیم کو صدارتی پروٹوکول دیتا رہا ہے لیکن پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ایسا سلوک شائقین کرکٹ کیلئے برداشت کرنا مشکل ہو گیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں