پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کے خلاف 1 ارب روپےسے زائد کا نیب ریفرنس دائر

تحریک انصاف کے رہنماؤں پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کے خلاف1 ارب روپےسے زائد کا ریفرنس دائر کر دیا گیا۔نجی ٹی وی” کے مطابق نیب ریفرنس میں پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کو مرکز ی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ ریفرنس میں کہا گیا کہ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سمیت دیگر ملزمان قومی خزانے کو نقصان پہنچانے میں ملوث پائے گئے ہیں، پرویز الہٰی نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کک بیکس اور رشوت وصول کی۔ دونوں شخصیات نے گجرات کے لیے غیر قانونی طور پر 116 ترقیاتی سکیمیں منظور کرائیں۔ریفرنس میں کہا گیا ہےکہ پرویز الہیٰ نے 74 کروڑ 45 لاکھ روپے سے زائد رقم رشوت وصول کی۔ اکاؤنٹنٹ کک بیکس کی رقم مونس الہیٰ اور فیملی کے اکاؤنٹس میں جمع کراتا رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں