مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو “سلیکشن ” قرار دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں الیکشن کی بجائے سلیکشن کا عمل ہوا جو صرف 15 منٹ میں مکمل ہو گیا۔ الیکشن کا مقام نا معلوم نہ ووٹرز تھے نہ پریزائیڈنگ افسر اور نہ کوئی الیکشن پراسیس، پریس ریلیز ڈیڑھ گھنٹہ روک کر پارٹی ورکرز کی آنکھوں میں مٹی ڈالنے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے بانی رہنماوں اور کارکنان کا اتنا خوف تھا کہ انہیں الیکشن کے عمل سے ہی باہر کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماوں میں اپنے ورکرز کا سامنا کرنے کی بھی ہمت نہیں۔
