ہر 10میں سے 7لوگ ہاؤسنگ سکیم میں کرپشن کا شکار ہیں،چیئرمین نیب

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیراحمدکا کہنا ہے کہ ہر 10میں سے 7لوگ ہاؤسنگ سکیم میں کرپشن کا شکار ہیں،کوشش ہے مزید لوگ اس دھوکا دہی کا شکار نہ بنیں۔چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیراحمد نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ متاثرین کو ان کے حقوق اور لوٹی ہوئی رقوم واپس کررہے ہیں،لوگوں کو رقوم اور پراپرٹیز کی واپسی ہی نیب کا فلسفہ ہے،ان کاکہناتھا کہ اب بھی منزل بڑی دور ہے، کافی متاثرین انتظار میں بیٹھے ہیں. چیئرمین نیب نے کہاکہ ہر 10میں سے 7لوگ ہاؤسنگ سکیم میں کرپشن کا شکار ہیں،کوشش ہے مزید لوگ اس دھوکا دہی کا شکار نہ بنیں،ان کاکہناتھا کہ لوگ اپنی رقوم مناسب جگہ پر مشاورت کے بعد انویسٹ کریں،سرمایہ کاروں کی رقوم اور حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے،این او سی کیساتھ تمام پلاٹس کا ایک تاریخ پر الاٹمنٹ نمبر ہو گا۔لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیراحمد نے کہاکہ نیب کے حوالے سے چند تحفظات اب بھی ہیں،نیب حصول انصاف میں تاخیر کا شکار ہے،گزشتہ چند سال سے نیب قوانین میں متواتر تبدیلیاں ہوتی رہی ہیں،نیب قوانین کے بننے سے ہماری ذمہ داریاں بھی بڑھ گئی ہیں،امید ہے مزید التوا کے کیسز کو حل کرلیں گے۔ان کاکہناتھا کہ ماضی میں مہذب رویے کی کمی رہی ہے،یقین دلاتا ہوں ہم لوگوں سے مہذب طریقے سے پیش آئیں گے، عوام کو لوٹنے والوں کیخلاف شکنجہ سخت کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں