سائفر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو نقول فراہم کردی گئی، ملزمان پر 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔نجی ٹی وی چینل” کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی ،سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش کیا گیا۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو کیس کی نقول فراہم کردی گئیں،سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر 12دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر خارجہ کے خلاف سائفر کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
