Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

جسٹس مظاہر نقوی نے شوکاز نوٹس کا جواب جوڈیشل کونسل میں جمع کرا دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی نے شوکاز نوٹس کا جواب جوڈیشل کونسل میں جمع کرا دیا ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق جسٹس مظاہر نقوی نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ میں نے 2آئینی درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کر رکھی ہیں،میری دونوں آئینی درخواستوں کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔جواب میں استدعا کی گئی ہے کہ مجھ سے جاری کردہ شوکاز نوٹس واپس لیا جائے،جسٹس مظاہر نقوی نے کہا ہے کہ میری آئینی درخواستیں 3رکنی کمیٹی ے سامنے رکھی جائیں،میری درخواستوں پر تاحال نمبر نہیں لگایا گیا،جسٹس مظاہر نقوی نے جواب کی کاپی سپریم کورٹ کی 3رکنی کمیٹی کو بھی بھجوا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

1 + eighteen =