Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

کراچی میں جھاڑیوں سے تشدد زدہ لاش برآمد ہونے پر خوف و ہراس پھیل گیا

کراچی میں جھاڑیوں سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہونے پر خوف و ہراس پھیل گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی نوجوان کی لاش راہ گیروں نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی، لاش ملنے کی خبر پر علاقے میں لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی عمر 20 سال کے لگ بھگ ہے تاہم اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس نے مزید قانونی کارروائی کیلئے لاش تحویل میں لے لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

five × two =