کراچی میں مسلح ڈاکو ایک ہسپتال سے سولر پینلز اور لیپ ٹاپس لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یہ واردات علی الصبح 5بجے کے قریب ہوئی۔ تمام ڈاکوﺅں نے چہروں پر ماسک پہن رکھے تھے۔ ڈاکو جاتے ہوئے سی سی ٹی وی بھی تباہ کرگئے تاکہ پکڑے نہ جائیں۔ پولیس کے مطابق 4ڈاکو ہسپتال کے اندر داخل ہوئے جبکہ دو ہسپتال کے باہر پہرہ دیتے رہے۔ انہوں نے آتے ہی سکیورٹی گارڈ کو قابو کیا اور لیجا کر ہسپتال کے ایک کمرے میں بند کر دیا۔
