Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

قیمتوں میں اضافے کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں کمی

معاشی ابتری اور قیمتیں بہت زیادہ ہونے کے سبب پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں سالانہ بنیاد پر 11فیصد کمی آ گئی۔نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق نومبر 2023ءمیں ملک بھر میں 13لاکھ 70ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئیں جو نومبر 2022ءکی نسبت 11فیصد کم ہیں۔عارف حبیب لمیٹڈ کی طرف سے شیئر کیے گئے ڈیٹا کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں کمی کا سبب ان کی قیمتوں کا زیادہ ہونا اور ملک کی معاشی حالت ناگفتہ بہ ہونا بتایا گیا ہے۔ نومبر 2022ءکی نسبت نومبر 2023ءمیں پٹرول کی فروخت میں 15فیصد اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 3فیصد کمی آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں