لڑکیوں کو ویل سیٹل دلہے کی تلاش ہے تو کس عمر کے لڑکے سے شادی کریں؟ صبا فیصل نے بتا دیا

اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ لڑکیوں کو ویل سیٹل دلہے کی تلاش ہے تو 45 سال کی عمر کے “لڑکے” سے شادی کریں۔ اداکارہ صبا فیصل نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران کہا کہ ہمارے معاشرے میں 25 یا 30 برس کے لڑکے تو ابھی خود دوسروں کے سہارے ہوتے ہیں۔ آج کل کی لڑکیوں کی خواہش ہے کہ جونہی شادی ہو تو انہیں سب کچھ ہی مل جائے مگر 25 سے 30 سال تک کے لڑکے خود ابھی جدوجہد کے دور سے گزر رہا ہوتا ہے اور ممکن نہیں کہ وہ لڑکی کو اپنا گھر، گاڑی سمیت تمام سہولیات فراہم کر سکے۔اگر لڑکیاں اپنی عمر کے مطابق لڑکوں سے شادی کرنا چاہتی ہیں تو انہیں علم ہونا چاہئے کہ وہ لڑکے ابھی معاشی طور پر خودمختار نہیں ہو سکتے لہٰذا اگر سب کچھ چاہئے تو 45 سال کے مرد سے شادی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں