برطانیہ نے ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی امیگریشن میں کمی لانے کے لیے سخت ویزا شرائط کا اعلان کردیا ۔ تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد سے برطانیہ کے سیاسی منظرنامے پر گذشتہ 10 سال سے اثرانداز ہو رہی ہے جبکہ برطانیہ آنے والے زیادہ تر تارکین کا تعلق بھارت، نائجیریا اور چین سے ہے۔برطانوی حکومت نے قانونی طور پر آنے والے تارکین وطن کی تعداد کم کرنے اور ہنرمند افراد کی کم سے کم اجرت بڑھانے کا اعلان کیا ہے . برطانوی وزیراعظم رشی سونک بھی اس معاملے سے نمٹنے کے لیے پُرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم طلباء کو اپنے اہل خانہ کو برطانیہ لانے سے روکنا ہے، جب تک کہ وہ پوسٹ گریجویٹ ریسرچ ڈگریوں پر نہ ہوں، امیگریشن کی وجہ سے برطانوی کارکنوں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔ امیگریشن بہت زیادہ بڑھ گئی ہے، اس کو کم کرنے کے لیے ہم خاطر خواہ اقدامات کر رہے ہیں۔
