شاہ رخ خان نے اہلیہ گوری خان کو اپنا پہلا اور آخری پیار قرار دیدیا

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی اہلیہ گوری خان کو اپنا پہلا اور آخری پیار قرار دیدیا۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کا ایک کلپ لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہا ہے۔ مذکورہ انٹرویو کلپ میں کنگ شاہ رخ سے مداح سوال کرتی ہیں کہ آپ کا پہلا پیا کون سی لڑکی تھی ؟جس پر شاہ رخ سنجیدہ ہو کر کہتے ہیں کہ میرا پہلا اور آخری پیا اہلیہ گوری خان ہی ہیں کیونکہ جس دن میں ان سے ایک پارٹی میں ملا تو ان کی عمر 14 اور میری 18 سال تھی۔اور یہ اس وقت پہلی لڑکی تھیں جنہوں نے مجھے 3 سیکنڈ سے زیادہ دیکھا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جس وقت میری گوری سے شادی ہوئی تو میں غریب تھا اور اہلیہ گوری کا ایک مڈل کلاس گھرانے سے تعلق رکھتی تھی میں نے شادی کے کچھ دنوں بعد ہی ان سے وعدہ کر لیا کہ بیرونِ ملک ہنی مون پر لے جاﺅں گا۔مگر جیب بالکل خالی تھی پھر ایسا ہوا کہ شادی کے 15 دن بعد مجھے ایک فلم مل گئی جس کی شوٹنگ کیلئے ہمیں ڈارجلنگ جانا تھا۔ تو میں اہلیہ گوری کو بھی پیرس کا بول کر ڈارجلنگ لے گیا کیونکہ اس بات کا مجھے علم تھا کہ یقینا گوری نے بھی کبھی پیرس دیکھا نہیں ہوگا تو میں اسے کہیں بھی لے جاں کون سا انہیں کچھ پتا چلے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں