ترک صدر کی اسرائیل کوبھاری قیمت چکانے کی وارننگ

ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان نےغزہ میں اسرائیل کے خلاف لڑنے والی تنظیم حماس ارکان کےقتل کی سازش پر اسرائیل کو بھاری قیمت چکانےکی وارننگ دے دی ۔تفصیلات کے مطابق صدر اردوان نے کہا کہ ترکیہ میں اسرائیل کی قتل عام کی دھمکی کا بھرپور جواب دیں گے ،ترکیہ میں کسی نےبھی غلط کام کی کوشش کی تواس کےنتائج سنگین ہوں گے۔ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل نے ترکیہ کے خلاف کوئی قدم اٹھایا تو اس کی قیمت بھی چکائے گا۔ ترکیہ میں فلسطینی کو قتل کرنےکی سازش کی گئی تو اسرائیل کو برباد کر دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں