لائیو پروگرام کے دوران نازیبا اشارہ کرنے پر بی بی سی کی خاتون اینکر نے معافی مانگ لی

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی معروف نیوز اینکرنے لائیو پروگرام کے دوران نازیبا اشارہ کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون نیوز اینکر نے اپنی غلطی پر معذرت کرتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ ایک نجی مذاق تھا جو وہ قریبی اسٹاف ممبر سے کر رہی تھیں۔ میں دراصل کاؤنٹ ڈاؤن کا اشارہ کر رہی تھی۔نیوز اینکر نے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہے کہ یہ آن ائیر ہو گیا! یہ میرا ارادہ نہیں تھا۔ یہ ایک احمقانہ مذاق تھا جو میرے چند ساتھیوں کے لیے تھا۔خیال رہے کہ بی بی سی کے نیوز بلیٹن کی براہ راست نشریات میں لاکھوں ناظرین نے خاتون نیوز اینکر کو نازیبا اشارے سے خوش آمدید کرتا پایا۔یہ سب کچھ اتنا اچانک اور جلدی میں ہوا کہ خاتون اینکر کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا اور نہ ہی انھیں آگاہ کیا جا سکا کہ وہ اب اسکرین پر لائیو ہیں۔ خاتون اینکر نے کچھ لمحے توقف کے بعد خود کو جلد ہی نارمل کرلیا اور خبریں پڑھنا شروع کردیں۔ بعد ازاں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس فاش غلطی پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں