سابق کرکٹر ، شوبز شخصیت اور بھارتی کانگریسی رہنما نوجوت سنگھ سدھو کے بیٹے کرن سدھو نے شادی کر لی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر نوجوت سنگھ نے اپنے بیٹے اور بہو کی تصاویر پوسٹ کر دیں جس پر ان کے مداحوں نے مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع کر دیا۔ دلہا کرن سنگھ سدھو نے زندگی کے اہم ترین موقع پر آف وائٹ شیروانی زیب تن کی جبکہ دلہن عنایت رندھاوا نے گلابی رنگ کا عروسی لباس کا انتخاب کیا جو ان پر خوب جچ رہاتھا۔ نوجوت سدھو نے فیملی کے ہمراہ دلہا دلہن کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں جن میں قہقہے بکھیرتے عزیز رشتے دار محفل کو چار چاند لگاتے دکھائی دیئے۔
Son’s Wedding Day….. “Cup of Joy” !! pic.twitter.com/zoARPAQ9gB
— Navjot Singh Sidhu (@sherryontopp) December 7, 2023