سونے کی قیمت گر گئی، جانیے کتنی؟

ملک بھر میں سونے کی قیمت 300 روپے گر گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم ہے تاہم پاکستانی مارکیٹ میں 24 قیراط سونا 300 روپے سستا ہونے کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار 600 روپے فی تولہ ریٹ پر فروخت ہوا۔10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کمی ہوئی اور ایک لاکھ 87 ہزار 414 روپے کی سطح پر آ گیا۔واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر تبدیلی 2050 ڈالر کے ریٹ پر برقرار رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں