نیب نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ تحائف کے کیس میں راولپنڈی آفس میں طلب کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خاندن کے مرد کے ہمراہ 11 دسمبر کو 10 بجے نیب دفتر میں پیش ہوں، ضروری دستاویزات بھی ہمراہ لائیں۔نوٹس میں مزید کہا گیا کہ عمران خان جب وزیراعظم تھے تو آپ کو لاکھوں مالیت کے تحفے ملے، 2019 میں لاکٹ، بالیاں، بریسلٹ 2020 میں نیکلیس، انگوٹھی، بریسلیٹ اور بالیاں تحفے میں ملیں جبکہ 2021 میں گھڑی، انگوٹھی، بالیاں اور نیکلیس تحفے میں دیا گیا۔
