گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ہونے والے ایک میاں بیوی کے قتل میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق اس جوڑے کو اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔ مقتول شخص اسسٹنٹ رجسٹرار انجینئرنگ کونسل رہ چکا تھا جبکہ اس کی اہلیہ بھی انجینئرنگ کے شعبے سے وابستہ تھی۔ملزمان نے میاں بیوی کو نشانہ بنانے سے قبل اس علاقے کے سی سی ٹی وی کیمرے آف کیے تاکہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کے ہاتھ نہ لگ سکے۔پولیس کے مطابق ملزمان افغان شہری ہیں جو دیگر کئی جرائم میں بھی پولیس کو مطلوب ہیں۔خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملزمان اس واردات کے بعد فرار ہو کر افغانستان چلے گئے ہیں۔ پولیس کی طرف سے علاقے کی جیو فینسک مکمل کر لی گئی ہے اور واردات کے وقت اس علاقے میں موجود لوگوں کے موبائل فونز کی سی ڈی آر حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
