فرانس میں پولیس نے عمر رسیدہ افراد کو جھوٹ بول کر’بیڈ بگ پیسٹ کنٹرول سروس‘ دینے والے دو نوسربازوں کو گرفتار کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان عام طور پر عمر رسیدہ خواتین کو فون کال کرکے اپنا شکار بناتے تھے۔یہ لوگ متاثرہ عمر رسیدہ لوگوں سے جھوٹ بولتے کہ ان کے علاقے میں خطرناک جراثیموں اور کیڑوں مکوڑوں کا پھیلاﺅ ہو چکا ہے، چنانچہ انہیں ہر حال میں گھر میں جراثیم کش اور کیڑے مار دوا کا سپرے کرانا چاہیے۔ عمر رسیدہ لوگ خوفزدہ ہو کر انہیں بلا لیتے اور وہ ان کے گھر میں سپرے وغیرہ کرکے ان سے رقم بٹورتے تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان لوگوں سے 300سے 2100یورو تک فیس وصول کرتے تھے۔
